(Pakistan : مقام تبدیل کریں)

عمومی جائزہ

اگر آپ نے 1 جنوری، 2000 سے 11 ستمبر، 2006 تک امریکہ یا کنیڈا کے اندر، امریکہ یا کنیڈا کو، یا امریکہ یا کنیڈا سے سامان کی ہوائی منتقلی کی خدمات خرید کی ہیں، تو ایک یا زائد طبقاتی کارروائیوں کے مجوزہ تصفیے سے آپ کے حقوق متاثر ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ نے کسی ائر کارگو کمپنی سے، امریکہ یا کنیڈا کے اندر، امریکہ یا کنیڈا کو، یا امریکہ یا کنیڈا سے سامان کی ہوائی منتقلی کی خدمات خرید کی ہیں، تو آپ ایک طبقاتی رکن ہیں۔ اس میں سامان کے ارسال کنندگان کی خدمات شامل ہیں۔ امریکہ اور کنیڈا میں تصفیے علیحدہ علیحدہ ہیں۔ آپ دونوں تصفیوں میں ایک طبقاتی رکن ہو سکتے ہیں۔

یہ تصفیے امریکہ اور کنیڈا میں قانونی مقدموں کو جزوی طور پر حل کرتے ہیں۔ قانونی مقدموں میں، مدعیان یہ دعوی کرتے ہیں کہ Deutsche Lufthansa AG, Lufthansa Cargo AG اور Swiss International Air Lines Ltd. ("Lufthansa")، نے متعدد دوسری ائر کارگو کمپنیوں کے ہمراہ، امریکی قانون برائے عدم اعتماد اور کنیڈین قانون برائے مقابلہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، سامان کی ہوائی منتقلی کی خدمات کی قیمتوں کو متعین کرنے کی سازش کی۔ اس مبینہ طرز عمل کے نتیجے کے طور پر، مدعیان یہ دعوی کرتے ہیں کہ انہوں نے اور طبقے کے دیگر ارکان نے ہوائی منتقلی کی خدمات کے لئے اس رقم کی بہ نسبت زائد ادائیگی کی جو وہ اس مبینہ طرز عمل کی غیر موجودگی میں کرتے۔ ان تصفیوں میں شامل ہوتے ہوئے، Lufthansa یہ تسلیم نہیں کرتی کہ وہ اس مبینہ غیر قانونی طرز عمل میں ملوث تھی اور قانونی چارہ جوئی کے آگے بڑھنے کی صورت میں مدعیان کے دعوؤں کے جواب میں متعدد دفاع پیش کرے گی۔ تاہم، Lufthansa ان تصفیوں میں شامل ہونے کے لئے اس لئے رضامند ہوگئی ہے تا کہ مزید قانونی چارہ جوئی کے خرچے، بوجھ اور خدشات سے بچ سکے، اور اپنے قابل قدر کاروباری گاہکوں کے ساتھ اس تنازعے کو ختم کر سکے۔

اپنے خلاف امریکہ کے اندر، امریکہ کو، یا امریکہ سے سامان کی ہوائی منتقلی کی خدمات سے متعلقہ دعوؤں کو پورا کرنے کی خاطر، Lufthansa مؤثر طبقے کے ارکان کے دعوؤں کے لئے 85 ملین ڈالر ادا کرنے اور باقی ماندہ مدعا علیہان، جو امریکی تصفیے کا ایک حصہ نہیں ہیں، کے خلاف دعوؤں کی قانونی پیروی میں تعاون کرنے پر رضامند ہو گئی ہے۔ Lufthansa خود اپنے خلاف کنیڈا کے اندر، کنیڈا کو، یا کنیڈا سے سامان کی ہوائی منتقلی کی خدمات سے متعلقہ دعوؤں کو پورا کرنے کی خاطر، Lufthansa ایک کنیڈین فنڈ میں 5,338,000 ڈالر جمع کروانے پر رضامند ہو گئی ہے، جن کے متعلق کنیڈین طبقے کا وکیل درخواست کرے گا کہ انہیں کنیڈین طبقات کے آئندہ فائدے کی خاطر ٹرسٹ میں رکھ دیا جائے۔

یہ معلومات فقط ایک خلاصہ ہے۔ مزید تفصیلات، بشمول کون ایک طبقاتی رکن ہے اور کون نہیں ہے، تصفیے کے فنڈ کی تقسیم اور امریکی تصفیے میں ایک دعویٰ دائر کرنے کے طریقے، طبقے کے رکن کے اختیارات اور کارروائی کی آخری تاریخوں، حتمی منظوری کی سماعتوں کے مقامات، اور دیگر اہم معلومات کے لئے، براہ مہربانی نوٹسکا جائزہ لیں۔

عدالتوں سے رابطہ نہ کریں

اہم تازہ کاری :عدالت نے U.S. فیصلے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔

اہم تازہ کاری U.S. اور کینیڈين فیصلوں سے خارج کرنے یا ان پر اعتراض کرنے کی آخری تاریخ نکل چکی ہے۔

مطالبے کے فارم کی آخری تاریخ نکل چکی ہے۔

اہم تاریخیں
تاریخیں کیس سے متعلقہ واقعہ
2008 نومبر، 12 امریکہ اور کنیڈا کے تصفیوں میں اخراج کے لئے آخری تاریخ (ڈاک کی مہر کے نشان کی آخری تاریخ)
2008 12 نومبر، امریکہ اور کنیڈا کے تصفیوں میں اعتراض دائر کرنے کی آخری تاریخ
12 دسمبر، 2008،
11:30 بجے صب
United States District Court, Eastern District of New York (امریکی ضلعی عدالت، مشرقی ضلع نیو یارک) میں حتمی منظوری کی سماعت
28 جنوری، 2009 –
10:00 بجے صبح
The Ontario Superior Court of Justice (اونٹاریو عدالت عالیہ برائے انصاف) میں حتمی منظوری کی سماعت دعوے کے فارم کی ڈاک کی مہر کے نشان کی آخری تاریخ
12 فروری، 2009 Claim Form Postmark Deadline
27 فروری، 2009 –
10:00 بجے صبح
Supreme Court of British Columbia (برٹش کولمبیا کی عدالت عظمیٰ) میں حتمی منظوری کی سماعت
9-10 مارچ، 2009 –
9:00 بجے صبح
The Québec Superior Court (کیوبک عدالت عالیہ) میں حتمی منظوری کی سماعت